کوروناوائرس، چین میں مزید 22افراد دم توڑ گئے

0

بیجنگ (این این آئی )چین سے دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرین کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں چین میں کورونا وائرس کا شکار 22 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن چین نے بتایاکہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد کی ہلاکت کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ چین میں کورونا وائرس سے 80 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید133اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کے 7 ہزار 375 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کوروناوائرس کاپھیلاو روکنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ شہری قرنطینہ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ایران میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 194 ہوگئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.