کراچی میں احتجاج؛شہری پریشان ، ترجمان حکومت سندھ

0

کراچی(ویب ڈیسک)صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ کرم پر ہم سب غم زدہ ہیں، افسوس کا اظہار کرتے ہیں،کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا ہے، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے۔ ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے مذہبی جماعت سے اپیل کی ہے کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا ہے، اب کراچی میں احتجاج ختم کردینا چاہیے۔
سعدیہ جاوید نے شعیہ علمائے کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف کو سمجھے، کراچی کے شہری سڑکیں اور راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔
انہوں نے پیش کش کی کہ اگر مذہبی جماعت کو احتجاج جاری رکھنا ہے، تو شہر کے گراو¿نڈز یا پریس کلب کے باہر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں احتجاج کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ایمبولینس سمیت دیگر اشیاءضروریہ پہنچانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ ہم مذہبی جماعت کی قیادت سمیت علماءسے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.