تربت (ویب ڈیس)ہسپتال کے ایم ایس، ڈی ایچ او اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے آئی جی ایف سی کا استقبال کیا۔ ایم ایس تربت ڈسٹرک اینڈ ٹیچنگ ہسپتال نے آئی جی ایف سی کو ہسپتال کے امور کے متعلق بریفنگ دی اور مختلف معاملات جیسا کہ سی سی یو کے لیے ادویات کی فراہمی، باؤنڈری وال کی تعمیر ، ایڈہاک فیکلٹی کی مستقل تعیناتی، ہاؤس آفیسرز کے لیے وظیفے اور پی سی آر لیب کے لیے وسائل پر تبادلہ خیال کیاـ
آئی جی ایف سی نے نئے آئی سی یو، سی سی یو، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی/ایم آر آئی، ایمرجنسی اور او پی ڈی ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عافیت دریافت کی اور مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
Related Posts
Related Posts
آئی جی ایف سی نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تربت کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کے
تمام مسائل کوحل کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تربت ڈسٹرک اینڈ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے تمام عملے نے سماجی شعبے کی بہتری کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کوششوں کو بھرپور سراہا اور آئی جی ایف سی کا ہسپتال کے امور میں دلچسپی پر خاص شکریہ ادا کیا۔
یادرہےکہ تربت ڈسٹرک اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کیچ ضلع کا سب بڑاسرکاری ہسپتال ہےجہاں پورے مکران ڈویژن سےمریض علاج کروانے آتے ہیں ـ