یونان کشتی حادثے میں14 سالہ بچہ بھی شامل

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق عابد علی کے چچا اور شبیر اختر کے بھائی کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کی مدعیت میں مزید دو مقدمات درج کرلیے۔چچا ذوالفقار کے مطابق عابد علی کو یونان بھجوانے کیلئے انسانی اسمگلر ثاقب ججہ کو20 لا کھ روپے ادا کیے گئے، جس کے بعد انسانی اسمگلر نے عابد علی کو 29 اکتو بر کو فیصل آباد سے لیبیا بھجوایا۔

عوام بے روزگار وزراءکی تنخواہوں سینکٹروں فیصد اضافہ ،امریکا بھی پریشان

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے مزید دو مقدمات درج کر لیے۔ ایک حادثہ موہریکے ججہ کے علاقے کے 14 سالہ رہائشی عابد علی اور دوسرا گکھڑ والی کا رہائشی شبیر اختر بھی سوار تھے۔ایف آئی اے نے دوسرا مقدمہ شبیر اختر کے بھائی یاسین کی درخواست پر انسانی اسمگلر قمر زمان عرف خرم ججہ کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر میں چچا نے مو قف اختیار کیا کہ ’میرا بھتیجا کشتی حادثہ میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکا ہے۔

Related Posts

ماں کی دوسری شادی اپنے نوجوان بچوں نے کروادی

مقدمے میں انسانی اسمگلر ثاقب علی ججہ ،عبدالرو¿ف، عمران عرف مانی کو نا مزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے دونوں مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خرم ججہ سے شبیر اختر کو یونان بھجوانے کیلئے23 لا کھ روپے میں بات طے ہوئی جس میں سے 15 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حادثے کا شکار کشتی میں شبیر حسین بھی سوار تھا جسکے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا۔

مطالبات نہیں مانے توکال دوں گا، عمران خان

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.