لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ اپنے متنازع بیانات اور طرز زندگی کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں، حال ہی میں ان کے مارننگ شو کے ایک متنازع موضوع نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔مارننگ شو کی میزبان نے کاسمیٹک سرجری سے متعلق سیگمنٹ میں چند مشہور اداکاراوں کی سرجری سے پہلے اوربعد کی تصاویر دکھائیں اور ڈاکٹر سے ان کے کاسمیٹک طریقہ کار سے متعلق سوال کیا۔
شرح سود میں دو فیصدکی کمی کا اعلان ،اسٹیٹ بینک
پاکستان کی مشہور ماڈل، اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ ہیں۔ بہت سے لوگوں نے خود فضا کو اس میں اپنی تصویر شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ مداحوں کے مطابق وہ خود بھی متعدد کاسمیٹک طریقہ کار اختیار کرچکی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انھیں فضا علی سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراو¿ں سے متعلق اس طرح کی گفتگو کریں گی۔
کراچی؛ خاتون کے سامنے نازیبا حرکت ،نوجوان گرفتار
فضا علی نے حال ہی میں ٹی وی شو کے سیگمنٹ میں پاکستان ٹیلی ویڑن کی مشہور اداکاراو ں کے نام لے کر کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی۔سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کے اس ٹی وی شو میں مشہور شخصیات کا اس طرح تذکرہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ”یہ دوسروں کا مذاق اڑانے کا جدید طریقہ ہے۔“ پروگرام میں کاسمیٹک سرجری کروانے والی اداکاراوں میں مشی خان، ثروت گیلانی، سدرہ بتول، مہوش حیات، ماہ نور بلوچ، عائشہ خان اور دیگر شامل ہیں۔
وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں،چیئرمین پی ٹی اے