کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہواﺅں کا راج گیس غائب

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہواﺅں کا سلسلہ شروع ہے ‘گیس غائب ‘یخ بستہ اورخشک ہوا سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا بلکہ مختلف بیماریوں جس میں گلے‘کان ‘سینے نے سراٹھا لیا بیماروں نے جب سرکاری ہسپتالوں کا رخ کیا تو ماہوس ہوگئے ادویات اور ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اسی طرح جب لوگوںنے سوئی سدرن گیس کمپنی آفس جا کر شکایت کی تو سننے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔
ایف بی آرنے بیرون ملک سے آنے والوںکیلئے اشیاءلانے میں آسانی کردی
ایسے لگ رہا ہے کہ یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا سلسلہ بدستور جاری ہے واضح رہے کہ حسب معمول دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی گیس کی پریشر اور لوڈشیڈنگ میں نہ صرف کمی ہے بلکہ اس سال تو ایسا لگ رہا ہے کہ گیس ہی نہیں گیریز بند ہیٹر بند کھانے بازار اور پانی پچھلے پچاس سال فارمولا استعمال ہوتے ہیں یعنی لکڑیوں سے گرم کیا جارہا ہے ہمارے حکمران اور خاص کر وزیراعظم شہباز شریف فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اس کی ترقی یہ ہے کہ ہم پچاس سال والے پیچھے چلے گئے ہیں اس سال شدید سردی جس میں خشکی بھی شامل ہے۔
جنرل (ر) فیض حمیدپر فرد جرم عائد
عوام اس سردی سے محفوظ راستہ نکالنے کیلئے جب ہیٹرز جلاتے ہیں تو چولہا تک نہیں جلاسکتے اس صورتحال میں عوام نے احتجاج اخباری بیانات متعلقہ افیسران کے دوروازے پر دستک لیکن کوئی شنوائی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا راستہ معلوم ہوسکتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا بلوچستان پر رحم کریں اور عوام گیس کی لوڈشیڈنگ پر نظر ثانی کیا جائے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سینکڑوں دہشتگرد ہلاک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.