شام(ویب ڈیسک)حکومتی افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باوجود شامی باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار بڑے شہروںکراچی٫ٹرک اور ٹرالر میں تصادم٫ہزارو لیٹر آئل ضائع درعا ،قنیطرہ، سویدا اور حومص پر قبضہ کر چکے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ صدارتی محل کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی باغی دارالحکومت میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں دمشق کے علاقے ہرزہ میں دیکھا گیا ہے۔حمص میں داخل ہونے والے شامی باغیوں نے جیل سے سیکڑوں قیدی رہا کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوجیوں کی طرف سے عراق فرار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی شہر سے فوج کے انخلا کے بعد حمص کے ہزاروں باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور ‘اسد چلے گئے، حمص آزاد ہے’ اور ‘شام زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔دمشق کے نواح میں شامی باغیوں نے سابق صدر حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا۔ مظاہرین نے بشارالاسد کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
Prev Post
You might also like