کوئٹہ: زرغون روڈ پر صبح سویرے پانی کے چھڑکاؤ کی مہم جاری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن میجر بشیر بڑیچ کی ہدایت پر زرغون روڈ کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے صبح سویرے پانی کے چھڑکاؤ کی مہم جاری ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے کی جانے والی اس مہم کا مقصد گردوغبار میں کمی لانا، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور موسمی حالات کو خوشگوار بنانے میں مدد دینا ہے۔
یہ مہم ڈائریکٹر فائر سروسز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، عبدالحق خان اچکزئی کی نگرانی میں جاری ہے۔
ترجمان: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ