کلی اربابان میں سیوریج کا مسئلہ، ارباب باچا کاسی کی ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات
کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز): کلی اربابان، منوجان روڈ ہدہ اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے خراب نظام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے سابق نامزد امیدوار برائے کونسلر ارباب باچا کاسی نے ایڈمنسٹریٹر میجر بشیر بڑیچ سے ملاقات کی اور کلی اربابان، ملکان کلی، مینگل چوک اور سمالانی اسٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسیٔ آب کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر نے سیوریج لائنوں کی صفائی اور مسئلے کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ارباب باچا کاسی نے علاقے کے مسائل پر توجہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔