پاکستان

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیداوار بیرسٹر افتخار گیلانی پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

جمعے کو قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں انہوں نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار احمد خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی کی کامیابی کے ساتھ وہ پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

Related Posts

بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو پاکستان کے زیرِانتظام جموں کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے، جو حال ہی میں ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مظفرآباد کے ایک بااثر اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے افتخار گیلانی نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد سے حاصل کی اور پھر اعلٰی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے قریباً 10 برس تک اسلام آباد میں وکالت کی۔

مکمل تفصیل پہلے کمنٹ میں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.