*کوئٹہ سول سیکریٹریٹ غیر اعلانیہ طور پر سائلین کے لیے بند، سیکڑوں شہری دروازوں سے واپس لوٹا دیے گئے*
کوئٹہ: جمعہ کے روز بلوچستان سیکریٹریٹ کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے عام سائلین کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث سیکڑوں مرد و خواتین مختلف دروازوں پر خوار ہوتے رہے۔ سیکریٹریٹ کے تمام داخلی راستے عام شہریوں کے لیے بند رہے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار مختلف وجوہات، جن میں جمعہ کی تعطیل، سیکیورٹی الرٹ اور دفتری امور کی بندش شامل تھیں، بتا کر لوگوں کو واپس بھیجتے رہے۔ پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں سائلین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ سول سیکریٹریٹ غیر اعلانیہ طور پر سائلین کے لیے بند، سیکڑوں شہری دروازوں سے واپس لوٹا دیے گئے*
You might also like