*گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قلات میں لیکچررز کی کمی، 200 سے زائد طالبات متاثر*

0

*گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قلات میں لیکچررز کی کمی، 200 سے زائد طالبات متاثر*

 

 

 

قلات.کوہ ے ماران نیوز ۔گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قلات میں تدریسی عملے کی شدید کمی کے باعث طالبات کو تعلیمی مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالج میں شعبہ زولوجی اور اکنامکس کے لیکچررز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں، جس کی وجہ سے 200 سے زائد طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

Related Posts
Related Posts

طالبات کا کہنا ہے کہ متعلقہ مضامین کے مستقل لیکچررز نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی کا تسلسل متاثر ہو رہا ہے اور امتحانات کی تیاری میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر زولوجی اور اکنامکس کے لیکچررز تعینات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں۔مقامی سماجی و تعلیمی حلقوں نے بھی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قلات میں تدریسی عملے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات جیسے پسماندہ علاقے میں طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی دستیابی ناگزیر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے تاکہ طالبات کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قلات ضلع کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں بڑی تعداد میں طالبات زیرِ تعلیم ہیں، تاہم تدریسی عملے کی کمی تعلیمی معیار اور طالبات کے مستقبل کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.