اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے اس کیس کی سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ 3 دن قبل اس کیس کی سماعت مکمل ہوئی تھی، اور اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، تاہم انہوں نے ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دینے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹر کورٹ اپیل میں انکشاف کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکموں میں تاریخوں میں تبدیلی کی گئی، اور اس پر انہوں نے اپنے خلاف شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وضاحت دینے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، اور اس فیصلے کے نتیجے میں انہیں دوہری سزا دی گئی۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ ان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس پر حکم امتناع جاری کیا جائے اور پورے ریکارڈ کو منگوا کر فیصلہ کیا جائے۔