کوئٹہ میں بیروزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے سینکڑوں نوجوان ہر سال سکول کالج اور یونیورسٹیوں سے فارغ ہوتے ہیں ان میں سے اکثریت کو نوکری نہیں ملتی اور انکی جوانی نوکری کے انتظار میں ڈھل جاتی ہے اسکے ساتھ ساتھ کئی بیروزگار نوجوان ڈپریشن کی زندگی جیتے ہیں جب وہ اپنے آس پاس لوگوں کو آسائشوں بھری زندگی گزارتے دیکھتے ہیں اور خود روزگار کے لیے جدوجہد کررہے ہوتے ہیں تو ان کی پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔
اس نفسا نفسی کے دور میں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی نوجوان کو بیروزگاری کی اذیت سے نہ گزارے، ہر محنت کرنے والے کو باعزت روزگار عطا فرمائے