مند: رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید کے بھائی مبینہ طور پر اغو*ا
مند کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر رکن بلوچستان اسمبلی و مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو اغو*ا کر لیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد اورنگزیب مجید کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے بھی پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔