وزیراعظم

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت نہیں بلکہ بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو گیا، اسے پیچھے چھوڑ کر اب آگے بڑھنے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

 

وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے اور ان کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے، جہاں ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

Related Posts

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اعتماد سازی ضروری ہے اور تمام فریقین کو مل بیٹھ کر بلوچستان کے مستقبل کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں، اب وقت ہے کہ صوبے میں ترقی، امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاست بلوچستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور صوبے کے عوام کو قومی ترقی کے سفر میں برابر کا شریک بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.