پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے کہ عمران خان کو کل دوپہر تک شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنا ہے، ان کے نظر ثانی دائر کردینے سے اس حکم کی افادیت ختم نہیں ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا رد عمل انتہائی افسوسناک ہے، یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے کہ عمران خان شفا انٹرنیشنل ہسپتال جاتے ہیں، ہمیں پمز میں کرائے گئے نام نہاد علاج سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ایسے میں ضروری ہے کہ غیر جانبدار ڈاکٹرز کا پینل عمران خان کا علاج کرے۔
پاکستان
Prev Post
You might also like