پہلی بار کسی اسمبلی کے نمائندے نے اپنے علاقے میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ بخت کاکڑ سے آپ کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا یہ اقدام واقعی قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ایک مکمل سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں کرکٹ اسٹیڈیم، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور دیگر کھیلوں کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
اس سے نوجوان ڈپریشن، بیماریوں اور ہوٹلوں میں گھنٹوں چائے پی کر بیٹھنے کے بجائے کھیلوں کو اپنے روزمرہ کا حصہ بنائیں گے۔ میں ذاتی طور پر اس کام کی بھرپور تعریف کرتا ہوں۔
بلوچستان اسمبلی کے تمام نمائندوں کو چاہیے کہ کم از کم اپنے علاقے میں نوجوانوں کے لیے ایسا ہی ایک سپورٹس کمپلیکس ضرور بنائیں۔