حب لیڈا کانفرنس حال میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

0

حب میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، لیڈا میں پرچم کشائی

Related Posts

حب: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل کی سربراہی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز پر قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

 

پرچم کشائی کی تقریب میں سینیٹر دنیش کمار پلیانی، سینیٹر حسنہ بانو،ایم ڈی لیڈا لیاقت کاشانی،اکبر زہری چیرمین بلوچستان فشر مین کوآپریٹوسوسائٹی، پولیس کے ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز سمیت دیگر سرکاری افسران سیول سوسائٹی اور معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

 

حب لیڈا کانفرنس حال میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.