وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ”آج سے ہم نے آن لائن نذرانہ بھی شروع کردیاکہ اگر کوئی شخص لندن بیٹھا ہے،امریکہ بیٹھا ہے، پاکستان میں ہے یا پاکستان سے باہر ہے، وہ آن لائن دیگ بھی دے سکتاہے، چادر بھی چڑھاسکتاہے” ان کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر سابق وفاقی وزیرفوادچوہدری کاطنزاًکہناتھاکہ “حاسدین کا پروپیگنڈا تھا پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے ہے لیکن دو طاقتور ترین وزراء نے ان حاسدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے الحمدللہ اب دیگیں، چادریں اور نذرانے آن لائن ہوں گے!!
وزیرخارجہ
Prev Post
You might also like