متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم

0

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کے تحت غریب خاندانوں اور کم آمدن والے مزدوروں کو بھوک سے بچانے کے لیے ایک منفرد انسان دوست مہم ‘Bread for All’ کا آغاز کیا گیا ہے۔اس ڈیجیٹل اور انقلابی منصوبے کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دبئی کی سرزمین پر کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔ اس مہم کے تحت دبئی کی مختلف مساجد اور سپر مارکیٹوں کے باہر خودکار مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ضرورت مند افراد کو کسی لمبی لائن میں لگنے یا کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں، وہ محض ایک بٹن دبا کر یا اپنی اماراتی آئی ڈی اسکین کر کے چند سیکنڈز میں بالکل مفت، تازہ اور گرم روٹی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ اسمارٹ مشینیں دن رات (24/7) کام کرتی ہیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت مندوں کو کھانا میسر ہو۔یہ منصوبہ ‘محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹوز’ (MBRGI) اور ‘محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار اینڈومنٹ کنسلٹنسی’ کے باہمی تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔یہ صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عام شہری، تاجر اور سیاح بھی ان مشینوں، ایس ایم ایس یا دبئی ناؤ (DubaiNow) ایپ کے ذریعے مالی عطیات جمع کرا کے اس کار خیر کا حصہ بن سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی اور ہمدردی کے اس خوبصورت ملاپ کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور اسے غریب پروری اور سماجی بہبود کا ایک بہترین جدید ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.