نیکی خیل میں زمین اور متنازع اراضی پر درخت کاٹنے کے

0

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں زمین اور متنازع اراضی پر درخت کاٹنے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، جہاں 2فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ریسکیو اور مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts
Related Posts

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نیکی خیل میں زمین کے تنازع پر دونوں فریقوں کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی، ہفتہ کے روز ایک فریق متنازع زمین پر موجود درخت کاٹ رہا تھا کہ دوسرے فریق نے اس پر اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں جانب تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ مزید کشیدگی کے پیش نظر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.