*پٹرول 400 روپے سے تجاوز کر گیا* *حکومتِ بلوچستان کی غلط اور عوام کُش پالیسیوں، نیز ایران بلوچستان بارڈر کی بندش

0

*خضدار*

 

*پٹرول 400 روپے سے تجاوز کر گیا*

 

*حکومتِ بلوچستان کی غلط اور عوام کُش پالیسیوں، نیز ایران بلوچستان بارڈر کی بندش کے باعث پورے بلوچستان میں پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے*

 

*رپورٹ احمد حسنی خضدار*

 

Related Posts
Related Posts

*خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، لورالائی سمیت پورے بلوچستان میں پٹرول نایاب ہو چکا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔*

*خضدار میں نہ تندور مافیا قابو میں آ سکا، نہ مرغی مافیا، نہ نرخوں کی من مانی کرنے والے عناصر، اور نہ ہی پٹرول مافیا کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی ہوئی۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں مگر ان کے مسائل سننے والا کوئی نظر نہیں آتا*

*افسران اپنے ایئر کنڈیشنڈ دفاتر تک محدود ہیں جبکہ عام شہری مہنگائی، مصنوعی قلت اور بدانتظامی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں*

*عوام پوچھتی ہے کہ آخر کب تک مافیا راج قائم رہے گا اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہے گی؟*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.