وڈھ میں اسٹوڈنٹس کی گاڑی کو حادثہ،ایک اسٹوڈنٹ جاں بحق 5 زخمی ہوگئے، ڈی سی خضدارایس ایس پی خضدار و دیگر آفیشلز ٹراما سینٹر پہنچ

0

*خضدار: وڈھ میں اسٹوڈنٹس کی گاڑی کو حادثہ،ایک اسٹوڈنٹ جاں بحق 5 زخمی ہوگئے، ڈی سی خضدارایس ایس پی خضدار و دیگر آفیشلز ٹراما سینٹر پہنچ گئے*

 

Related Posts
Related Posts

خضدار: 16 مئی 2026/ وڈھ کے قریب نیشنل ہائی وے N-25 پر اسٹوڈنٹس کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی ضلعی انتظامیہ، پولیس کے افسران فوری طور پر ٹراما سینٹر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار خود ہسپتال میں موجود رہ کر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔حادثہ وڈھ کے قریب N-25 شاہراہ پر پیش آیا حادثے میں اسٹوڈنٹ سالم بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں سالم کا بھائی دینار بلوچ، دیگر دوست درخان ولد ارشاد بلوچ، رحیم شاہ ولد یونس، شاداب ولد نثار احمد اور صادق ولد عبیداللہ شامل ہیں۔ گاڑی کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ وڈھ میں حادثہ پیش آیا،ایکسیئین پی ایچ ای کیچ ارشاد کا بیٹا درخان زخمی اور بھانجا سالم جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو خضدار ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ شدید زخمیوں کو ڈاکٹروں کے مشورے پر فوری طور پر کراچی ریفر کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، ایس پی خضدار دوستین دشتی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی اور ڈی جی اورک بی یو ای ٹی ڈاکٹر عطاء اللہ خدرانی ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور انہوں نے شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.