*سوراب رودینی پل تعمیراتی کام کے دوران منقطع پی ٹی سی ایل لائن بحال، انٹرنیٹ وائی فائی سروسز دوبارہ فعال۔*
*سوراب(ہمارا بلوچستان نیوز) سوراب کلی رودینی پل کی تعمیرات کے دوران کٹنے والی پی ٹی سی ایل لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا جس کے بعد کلی رودینی بالینہ اور کلی رودینی زیرینہ میں انٹرنیٹ وائی فائی سروسز مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں مقامی ذرائع کے مطابق پل کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پی ٹی سی ایل کی مرکزی لائن متاثر ہونے سے متعدد کنیکشن انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز معطل ہوگئی تھیں، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم پی ٹی سی ایل کے نمائندہ عبدالغفور نے اکیلے ہی مسلسل محنت کرتے ہوئے مرمتی کام مکمل کیا اور متاثرہ لائن کو بحال کردیا علاقہ مکینوں نے مرمت اور سروسز کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل عملے، خصوصاً عبدالغفور کی کاوشوں کو سراہا ہے سروسز بحال ہونے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ، وائی فائی اور دیگر مواصلاتی سہولیات دوبارہ میسر آگئی ہیں۔*
*_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ہمارا بلوچستان نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18*