*نوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ، براہوی زبان کے نامور شاعر و ادیب پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق۔۔۔*
*نوشکی*
نوشکی کلی مینگل ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں براہوی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پروفیسر غمخوار حیات کی نعش کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ علمی، ادبی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات کو براہوی ادب کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔