سیف علی خان حملہ کیس میں فرانزک تحقیقات جاری

0

ممبئی پولیس نے سیف علی خان کیس میں فنگر پرنٹس سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

(ویب ڈیسک)ممبئی
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس نہ ملنے سے متعلق خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

Related Posts

جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں تفتیش کو الجھانے کی کوشش ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔

پولیس کے مطابق، سیف علی خان کے گھر سے 20 سے زائد فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں، جنہیں مزید فرانزک تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو سیف علی خان اپنے گھر میں حملے کے دوران چاقو کے وار سے زخمی ہوئے تھے اور ان کی دو سرجریز کی گئیں، جبکہ وہ پانچ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.