اسٹاک ایکسچینج میں حیران کن اضافہ

0

کراچی(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے شہبازشریف کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔
مدارس بل ،مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات سے انکارکردیا
بعد ازاں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 1753 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار کی 2 نئی تاریخ ساز سطحیں بھی رقم ہو گئیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 111723 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔پیر کے روز کاروبار کے اختتام تک زبردست تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 916.44بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعداسرائیل کا شام پر فضائی حملہ پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.