زندگی سے بیزار شخص نے خود کو گرفتار کروالیا

0

چین(ویب ڈیسک)اپنی روزمرہ کی زندگی سے بیزار ایک چینی شہری کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر خود ہی اپنے نام پر ’مطلوب‘ کا اشتہار لگانے کیوجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شمالی چین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے قصداً سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں جھوٹ پھیلادیا جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک کمپنی سے 30 ملین یوآن (40 لاکھ ڈالرز) بھتہ لیا اور اس کے پاس آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا پر ان گنت جرائم کو خود ہی اپنے نام سے منسوب کرکے پوسٹ اپلوڈ کردی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گرفتار کیا۔شہری کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس نے سوشل میڈیا پر نگرانی کرنے والے چینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ بھی حاصل کرلی اور انہوں نے شہری کو جیل میں دال دیا۔
نامعلوم شہری نے لوگوں کو چیلنج بھی کیا کہ اگر وہ 30,000 یوآن (4,000 ڈالرز) انعام چاہتے ہیں تو اسے تلاش کرکے دکھائیں۔تاہم بعد میں تفتیش سے پتہ چلا کہ شہری اپنی زندگی میں بیزار تھا، لہٰذا وہ کوئی ایڈوینچر کا خواہشمندر تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.