اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے،تمام بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے ہیں،ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں اسکی زمہ داری ہماری حکومت نہیں ہے۔ گلوبل ڈیویلپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تمام مہمانوں اور ماہرین کو خوش آمدید کہتی ہوں انہوںنے کہاکہ آپ ہمارے ملک کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اور مدد فراہم کرنے ائے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں برطانیہ سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان برطانیہ کیساتھ بہترین اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،آپ پاکستان کا بہترین موسم اور یہاں کی خوبصورتی کو انجوائے کریں۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس سے پریشان ہے،اللہ پاک کا شکر ہے اپ یہاں مہمان یہاں محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نئی ضرور ہے لیکن پڑھی لکھے اور اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستانی وزیراعظم۔صدر سمیت تمام وزراء ماحولیاتی مسائل پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے لیکن متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سائنسدانوں کی جدید تحقیق سے حکومت کو کافی فائد مند ہوتی ہے ،آپ اسکے علاوہ ٹورزم ،ہیلتھ اور ایگریکلچر کے شعبہ میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو بین الاقوامی فورمز پر بھی ماحولیاتی مسائل پر بات کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ پروگرام پالیسی میکرز کیلئے کافی مددگار اور اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ اسلام آباد کے علاوہ مری نتھیا گلی اور بوربن میں بھی وزٹ کریں۔زرتاج گل نے کہاکہ اپ پاکستان کی سیر کریں یہ نیا پاکستان اور بدلا ہوا پاکستان ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ کرونا وائرس کے حالات میں سائنسدان اور مہمان پاکستان آئے ہیں ،فرینڈز اْف پاکستان برٹش حکومت اور بیرون پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ستر سالوں سے پانی اور ماحول پر کسی نے بات نہیں کی ،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے حوالے سے انٹرنیشنل پلائنگ فرم ہائر کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کراچی اسلام اباد میں آبادی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ،تمام بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے ہیں،بڑے شہروں میں بہت زیادہ قبضہ ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں اسکی زمہ داری ہماری حکومت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہار کی شجرکاری ہو جانے دیں میں آپکے ساتھ چلوں گی انہوںنے کہاکہ موقع پر جاکر دیکھیں گے کتنے پورے موجود ہیں کتنے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ابھی گرائونڈ واٹر کے اوپر کام کرنا ہو گا پانی پر کوئی ٹیکس اور ریگولیشن نہیں ہے۔
You might also like