شہریت بل کے بعد جو کچھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اس پر دنیا آنکھیں کھولے،اسد قیصر

0

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہریت بل کے بعد جو کچھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اس پر دنیا آنکھیں کھولے،کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں،روس کے بعد امریکہ کے نکلنے کے بعد بھی افغانستان جنگ و جدل کا شکار ہوجانے کا خدشہ ہے، افغان اپنا مسئلہ خود حل کریں ہم سہولت کار کا کردار ادا کریں گے۔ یوم دولت مشترکہ سیمینار سے اسپیکر اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لندن اعلامیہ کو ستر سال ہوگئے جمہوریت اس اعلامیہ کے بعد مضبوط ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے،اسلاموفوبیا انسانی حقوق کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ اسپیکر نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے اس فورم سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ اسپیکر نے کہاکہ شہریت بل کے بعد جو کچھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اس پر دنیا آنکھیں کھولے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں،کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ اسپیکر نے کہاکہ جمعرات سے زراعت پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس بحث کا مقصد آئندہ بجٹ میں کسان دوست پالیسی لانا ہے،پارلیمنٹ اپنے کسانوں کی نمائندگی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ماہرین سے ملکر قومی زراعت پالیسی لارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ طالبان امریکہ معاہدے پر سترہ مارچ سے بحث کرانے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماہرین امور افغان کو بحث کے لئے بلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ روس کے بعد امریکہ کے نکلنے کے بعد بھی افغانستان جنگ و جدل کا شکار ہوجانے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ افغان اپنا مسئلہ خود حل کریں ہم سہولت کار کا کردار ادا کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.