ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانا بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانا ہمارے بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرنل مجیب الرحمان شہید کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ہم وطنوں کا کل محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں ، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.