امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی الیکٹرک اسپورٹس کار روڈسٹر متعارف کرا دی ہے، جو نہ صرف غیر معمولی رفتار سے دوڑنے بلکہ ہوا میں اچھلنے، پلٹنے اور راکٹ جیسے تھرسٹرز کی مدد سے حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے تیار کی گئی اس گاڑی کی نمائش نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، تاہم کمپنی نے اس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لیے 2028 کا ہدف دیا ہے۔ یہ وہی گاڑی ہے جس کا نیا ماڈل پہلی بار تقریباً ایک دہائی قبل پیش کیا گیا تھا، لیکن اس کی تیاری اور فراہمی کے وعدے بار بار آگے بڑھتے رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جمعرات کو امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے ٹیسٹنگ مقام پر ہونے والی تقریب میں سفید رنگ کی دو نشستوں والی روڈسٹر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ گاڑی نے ایک ریمپ پر الٹی سمت میں حرکت کی، پھر ہوا میں پلٹی اور نصب شدہ تھرسٹرز کی مدد سے نیچے اتری۔ تقریب کے دوران گاڑی کو ایک ٹرک اور دوسری گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔